یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی یونین کے کمشنر برائے صحت ہیڈ آف کیبنٹ لازلو کرسٹوفی سے ملاقات

برسلز۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان کے یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کے کمشنر برائے صحت ہیڈ آف کیبنٹ لازلو کرسٹوفی سے ملاقات کی۔ بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے صحت کے شعبے سمیت ادویات کی دستیابی، بایوٹیکنالوجی کے …

برسلز۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان کے یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کے کمشنر برائے صحت ہیڈ آف کیبنٹ لازلو کرسٹوفی سے ملاقات کی۔

بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے صحت کے شعبے سمیت ادویات کی دستیابی، بایوٹیکنالوجی کے فروغ اور "ون ہیلتھ” فریم ورک کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی۔