یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کی جانب سے تین سالہ ٹیکنیکل تعاون کے پروگرام آغاز

یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کی جانب سے تین سالہ ٹیکنیکل تعاون کے پروگرام آغاز پروگرام کا مقصد پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کریمنل جسٹس ریسپانس کو مضبوط کرنا ہے اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو مزید تعاون فراہم کرنے کی غرض سے یورپی یونین اور …

یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کی جانب سے تین سالہ ٹیکنیکل تعاون کے پروگرام آغاز
پروگرام کا مقصد پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کریمنل جسٹس ریسپانس کو مضبوط کرنا ہے

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو مزید تعاون فراہم کرنے کی غرض سے یورپی یونین اور یو این او ڈی سی پاکستان آفس کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کریمنل جسٹس ریسپانس کو مضبوط کرنے کی خاطر تین سالہ ٹیکنیکل تعاون کا پرگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی مدد سے دہشت گردی سے متعلق کیسز کی تحقیقات میں بہتری آئے گی اور فرانزک ثبوتوں کے زیادہ استعمال کے حوالے سے مدد ملے گی۔ اس کی بدولت خیبر پختونخوا اور ہوم ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور پراسیکیوشن، نیکٹا اور اسلام آباد پولیس کے مابین باہمی تعاون میں بھی اضافہ ہو گا۔ یورپی یونین کی جانب سے 70 لاکھ یوروز کی مالی امداد کی بدولت ” بالخصوص خیبر پختون خواہ کے حوالے سے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات“ کا یہ منصوبہ پاکستان حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے نیکٹا نے یو این او ڈی سی کے ساتھ مل کر ترتیب دیا۔ اس منصوبے کو ترتیب دیتے ہوئے صوبائی اور وفاقی اداروں کی مشاورت مکمل طور پر شامل تھی تا کہ اس منصوبے سے مثبت نتائج مرتب ہو سکیں۔

Leave a Reply