لندن ۔ 24 مئی (اے پی پی) برطانوی وزیر خزانہ جارج اوسبورن نے خبردار کیا ہے کہ اگر ریفرنڈم میں برطانوی عوام نے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں فیصلہ کیا، تو آئندہ دو برسوں کے دوران ملک میں ملازمت کے 5 لاکھ مواقع کم ہو سکتے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیر نے یہ بیان وزارت خزانہ کی جانب سے یورپی یونین سے اخراج کے فوری ممکنہ …
یورپی یونین سے اخراج کی صورت میں ملازمت کے مواقع، کرنسی کی قدر کم ہو جائے گی، برطانوی وزیر خزانہ
لندن ۔ 24 مئی (اے پی پی) برطانوی وزیر خزانہ جارج اوسبورن نے خبردار کیا ہے کہ اگر ریفرنڈم میں برطانوی عوام نے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں فیصلہ کیا، تو آئندہ دو برسوں کے دوران ملک میں ملازمت کے 5 لاکھ مواقع کم ہو سکتے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیر نے یہ بیان وزارت خزانہ کی جانب سے یورپی یونین سے اخراج کے فوری ممکنہ اثرات پر مبنی ایک رپورٹ کے اجراءکے موقع پر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی بلاک سے ممکنہ اخراج کے سبب برطانوی کرنسی پاو¿نڈ کی قدر میں کمی واقع ہو گی جس کا نتیجہ افراط زر میں اضافے کی صورت میں نکلے گا۔









