یورپی یونین سے اخراج کے نتیجے میں برطانوی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، آئی ایم ایف ڈیوڈ کیمرون ریفرنڈم کے معاملے پر یورپ کو بلیک میل کر رہے ہیں، صدر پیوٹن لندن ۔ 19 جون(اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے نتیجے میں برطانوی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ روس …
یورپی یونین سے اخراج کے نتیجے میں برطانوی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، آئی ایم ایف
یورپی یونین سے اخراج کے نتیجے میں برطانوی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، آئی ایم ایف
ڈیوڈ کیمرون ریفرنڈم کے معاملے پر یورپ کو بلیک میل کر رہے ہیں، صدر پیوٹن
لندن ۔ 19 جون(اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے نتیجے میں برطانوی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون اس معاملے پر یورپ کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے برطانوی معیشت کی صورتحال بارے سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے ممکن اخراج کے نہ صرف برطانیہ بلکہ پوری دنیا کی مارکیٹوں پر اثرات مرتب ہوں گے۔









