یورپی یونین نے ایران پر پابندیاں عائد کردیں

برسلز ۔15اکتوبر (اے پی پی):یورپی یونین نے ایرانی حکام اور ایران ایئر لائنز سمیت دیگر کئی اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق ایران پر پابندیوں کی وجہ روس کو یوکرین کے خلاف استعمال کرنے کے لیے میزائلوں اور ڈرونز کی منتقلی کا الزام بیان کی گئی ہے۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ایران ایئرلائن سمیت سات اداروں، نائب وزیر دفاع سید حمزہ غلندری پر …

برسلز ۔15اکتوبر (اے پی پی):یورپی یونین نے ایرانی حکام اور ایران ایئر لائنز سمیت دیگر کئی اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق ایران پر پابندیوں کی وجہ روس کو یوکرین کے خلاف استعمال کرنے کے لیے میزائلوں اور ڈرونز کی منتقلی کا الزام بیان کی گئی ہے۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ایران ایئرلائن سمیت سات اداروں، نائب وزیر دفاع سید حمزہ غلندری پر پابندیوں کی منظوری دی ہے۔

یورپی یونین کے سرکردہ ممالک میں شامل برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے گذشتہ ماہ ایران پر روس کو میزائلوں کی منتقلی پر امریکا کی طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں۔یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیرلین نے یورپین بلاک کی طرف سے پابندیوں کا خیرمقدم کیا اور کہا ہے مزید پابندیوں کی ضرورت ہے۔

ارسولا وان ڈیرلین نے سوشل میڈیا کے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کی جنگ میں ایرانی حکومت کی حمایت ناقابل قبول ہے اور اسے روکنا چاہیے۔

مزید خبریں