برسلز ۔ 17 فروری (اے پی پی) یورپی یونین کے مالی امور کے سربراہ پیر موسکویسی نے تجارتی شعبوں میں امریکا کی جانبدارانہ پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے مالی امور کے سربراہ پیر موسکویسی نے اپنے ایک بیان میںخبر دار کیا ہے کہ گذشتہ نصف صدی کے ثمرات کو اتنا خطرہ کبھی لاحق نہیں ہوا کہ جتنا امریکا میں نئی حکومت کے …
یورپی یونین کا امریکا کی جانبدارانہ تجارتی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار

مزید خبریں
برسلز ۔ 17 فروری (اے پی پی) یورپی یونین کے مالی امور کے سربراہ پیر موسکویسی نے تجارتی شعبوں میں امریکا کی جانبدارانہ پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے مالی امور کے سربراہ پیر موسکویسی نے اپنے ایک بیان میںخبر دار کیا ہے کہ گذشتہ نصف صدی کے ثمرات کو اتنا خطرہ کبھی لاحق نہیں ہوا کہ جتنا امریکا میں نئی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد لاحق ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکی صدر اپنے ملک کو سب سے اوپر اور پہلے مقام پر لے جانا چاہتے ہیں مگر ان کی پالیسیوں نے یورپی یونین کی سہولیات بلکہ یورپ کے امن و سلامتی کو ہی خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔








