برسلز ۔ 2 جنوری (اے پی پی) یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے دہشت گرد حملوں کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے مرنے والوں کے …
یورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات پر زور

مزید خبریں
برسلز ۔ 2 جنوری (اے پی پی) یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے دہشت گرد حملوں کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ دنیا میں نئے سال کا آغاز دہشت گردی کے سانحے سے ہوا ہے۔فیڈریکا موگرینی نے یورپی ملکوں پر زور دیا کہ وہ دہشتگرد حملوں کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات عمل میں لائیں۔ انہوں نے یورپی ملکوں میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کی بابت بھی خبر دار کیا ہے۔








