برسلز ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) یورپی یونین نے عالمی فوجداری عدالت کے خلاف امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ برسلز میں یورپی یونین کے جاری کردہ بیان میں عالمی فوجداری عدالت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بین الاقومی سطح پر انجام پانے والے مجرمانہ اقدامات سے متاثر ہونے والے سب ہی لوگ انصاف کی فراہمی کے حقدار ہیں۔ بیان میں کہا …
یورپی یونین کا عالمی فوجداری عدالت کی حمایت کا اعلان
برسلز ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) یورپی یونین نے عالمی فوجداری عدالت کے خلاف امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ برسلز میں یورپی یونین کے جاری کردہ بیان میں عالمی فوجداری عدالت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بین الاقومی سطح پر انجام پانے والے مجرمانہ اقدامات سے متاثر ہونے والے سب ہی لوگ انصاف کی فراہمی کے حقدار ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اور انہیں قرار واقعی سزا دینا بہت ضروری ہے۔









