یورپی یونین کا وینزویلا کے لیے انسانی بنیادوں پر 35 ملین یوروکے امدادی پیکج کا اعلان

ویانا ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) یورپی یونین نے وینزویلا کے لیے انسانی بنیادوں پر 35 ملین یورو (41 ملین ڈالر)کے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔بلاک کے شعبہ برائے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موغرینی نے یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس پیکج کا اعلان کیا۔انھوں نے کہا کہ یہ رقم وینزویلا میں ضرورت مند افراد کو خوراک، پانی، صحت کی …

ویانا ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) یورپی یونین نے وینزویلا کے لیے انسانی بنیادوں پر 35 ملین یورو (41 ملین ڈالر)کے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔بلاک کے شعبہ برائے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موغرینی نے یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس پیکج کا اعلان کیا۔انھوں نے کہا کہ یہ رقم وینزویلا میں ضرورت مند افراد کو خوراک، پانی، صحت کی سہولیات اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لیے استعمال کی جائے گی۔