یورپی یونین کی جانب سے 9 ارب یورو کے فنڈ کا اعلان خوش آئند ہے، سنیٹر مشاہد اللہ

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ماحولیات کے شعبہ کے مسائل کے خاتمہ کے لئے 9 ارب یورو کے فنڈ کا اعلان خوش آئند ہے۔ ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ فنڈز کی دستیابی سے عالمی برادری شعبہ کے مسائل سے بہتر طور پر …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ماحولیات کے شعبہ کے مسائل کے خاتمہ کے لئے 9 ارب یورو کے فنڈ کا اعلان خوش آئند ہے۔ ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ فنڈز کی دستیابی سے عالمی برادری شعبہ کے مسائل سے بہتر طور پر نمٹ سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ترقی پذیر ممالک میں سماجی و معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ ماحولیات کے مسائل کے خاتمہ سے زراعت، پانی، آب پاشی، صحت، توانائی اور تعمیرات کے شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Leave a Reply