یورپی یونین کی شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں مزید سخت

برسلز ۔ 28 فروری (اے پی پی) یورپی یونین نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں مزید سخت کر دیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز عائد کی جانے والی پابندیوں میں پہلے سے موجود پابندیوں کے علاوہ شمالی کوریا کی درآمدات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔تازہ پابندیوں کے تحت یورپی ممالک شمالی کوریا سے تانبا، نکِل، سلور اور زنک وغیرہ درآمد نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ یورپی یونین کی …

برسلز ۔ 28 فروری (اے پی پی) یورپی یونین نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں مزید سخت کر دیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز عائد کی جانے والی پابندیوں میں پہلے سے موجود پابندیوں کے علاوہ شمالی کوریا کی درآمدات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔تازہ پابندیوں کے تحت یورپی ممالک شمالی کوریا سے تانبا، نکِل، سلور اور زنک وغیرہ درآمد نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ یورپی یونین کی طرف سے یہ نئی پابندیوں کا فیصلہ سلامتی کونسل کی ا±ن پابندیوں سے ہم آہنگی کے لیے ہے جو شمالی کوریا کی طرف سے جوہری تجربہ کرنے کے بعد گزشتہ برس ستمبر میں اس کے خلاف عائد کی گئی تھیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply