یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

لندن ۔ 30 نومبر (اے پی پی) یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکا میں قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1186.33 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے نرخ 0.6 فیصد کمی کے بعد 1183.1 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیائی مارکی©ٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1191 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے معمولی کم ہوکر 1190.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔