یورپ میں سونے کے نرخوںمیں 1 فیصد اضافہ

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

لندن ۔ 3 اپریل (اے پی پی) یورپ میں سونے کے نرخوںمیں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ کورونا وائرس لاک ڈاﺅن سے امریکا میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.9 فیصد بڑھ کر 1605.60 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1629.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔