اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی اجتماعی سوچ اور پاکستان سے فطری و دائمی رشتے کی روشن علامت ہے،کشمیریوں کی قربانیاں آج دنیا بھر میں آزادی، حریت اور قربانی کی مثال بن چکی ہیں،کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنے تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے …
یومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی اجتماعی سوچ اور پاکستان سے فطری و دائمی رشتے کی روشن علامت ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی اجتماعی سوچ اور پاکستان سے فطری و دائمی رشتے کی روشن علامت ہے،کشمیریوں کی قربانیاں آج دنیا بھر میں آزادی، حریت اور قربانی کی مثال بن چکی ہیں،کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنے تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔
ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےیومِ الحاقِ پاکستان پر پیغام میں کہا کہ 19 جولائی 1947 کو کشمیر کے غیور عوام نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی تاریخی قرارداد منظور کی،یومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی اجتماعی سوچ اور پاکستان سے فطری و دائمی رشتے کی روشن علامت ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے باوجود حقِ خودارادیت کی جدوجہد استقامت سے جاری رکھے ہوئے ہیں،کشمیریوں کی قربانیاں آج دنیا بھر میں آزادی، حریت اور قربانی کی مثال بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنے تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی،ہمیں کامل یقین ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی اور وہ ایک دن بھارتی تسلط سے آزاد ہوں گے۔








