حیدرآباد۔ 26 دسمبر (اے پی پی):بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش موقع پر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیرِ اہتمام ایک دوستانہ فٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میچ سندھ زرعی یونیورسٹی کی ٹیم اور ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہیار کی ٹیم کے مابین کھیلا گیا۔میچ کے مقررہ وقت میں سندھ زرعی یونیورسٹی کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو …
یومِ پیدائش قائدِ اعظمؒ کے موقع پر سندھ زرعی یونیورسٹی میں دوستانہ فٹ بال میچ، یونیورسٹی کی ٹیم کی 2-0 سے کامیاب

مزید خبریں
حیدرآباد۔ 26 دسمبر (اے پی پی):بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش موقع پر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیرِ اہتمام ایک دوستانہ فٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میچ سندھ زرعی یونیورسٹی کی ٹیم اور ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہیار کی ٹیم کے مابین کھیلا گیا۔میچ کے مقررہ وقت میں سندھ زرعی یونیورسٹی کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول سکور کیے جبکہ ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہیار کی ٹیم کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
اس طرح سندھ زرعی یونیورسٹی کی ٹیم نے 0-2 کے واضح مقابلے سے میچ اپنے نام کر لیا۔میچ کے اختتام پر ڈین فیکلٹی آف کراپ پراڈکشن پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ راجپر نے فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عنایت اللہ راجپر نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ نوجوانوں کے لیے نظم و ضبط، محنت اور دیانت داری کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ یہ ٹیم ورک، قیادت اور مثبت سوچ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی طلبہ کی ہمہ جہت تربیت پر یقین رکھتی ہے اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔اس سے قبل ڈائریکٹر سپورٹس انوار حسین خانزادہ نے مہمانِ خصوصی کا خیرمقدم کیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا۔
انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظمؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر اس طرح کی صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد نوجوانوں میں قومی جذبہ اور کھیلوں کا شوق پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔میچ کے موقع پر اساتذہ، طلبہ اور کھیلوں کے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔








