اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ یومیہ مزدوروں میں نقد امداد کی تقسیم کیلئے شفاف طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہان مزدوروں کوبلاکسی رکاوٹ امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے، انہوں نے ایف بی آر کوبزنس کمیونٹی کے ری فنڈز سے متعلق ایشوز کوبرق رفتاری سے حل کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔وفاقی وزیر نے …
یومیہ مزدوروں میں نقد امداد کی تقسیم کیلئے شفاف طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان مزدوروں کوبلا کسی رکاوٹ امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے،ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ یومیہ مزدوروں میں نقد امداد کی تقسیم کیلئے شفاف طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہان مزدوروں کوبلاکسی رکاوٹ امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے، انہوں نے ایف بی آر کوبزنس کمیونٹی کے ری فنڈز سے متعلق ایشوز کوبرق رفتاری سے حل کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔وفاقی وزیر نے ان خیالات کااظہار بدھ کویہاں ویڈیو لنک کے ذریعہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی اجلاس میں شریک تھے۔ بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے وزیراعظم کے مشیرکو تجارت اورتجارتی سرگرمیوں کی موجودہ صورتحال اورعالمی سطح پرکرونا کی وباءکی وجہ سے معیشت میں سست روی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ موجودہ بحران کے دور میں چھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے کاروبارسے منسلک یومیہ اجرت پرکام کرنے والے مزدوربری طرح متاثرہوئے ہیں،اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ امدادی پیکج میں مزدوروں اورمحنت کشوں میں 200 ارب روپے کے کیش امداد کی تقسیم کیلئے قابل عمل طریقہ ہائے کارکا جائزہ بھی لیاگیا۔ اجلاس میں شریک بزنس کمیونٹی کے شرکاءنے حکومت کی معاونت سے اپنے یومیہ مزدوروں اورمحنت کشوں کے خیال اوردیکھ بھال کے عزم کااظہارکیا اورکہاکہ وہ ضرورت اورمشکل کے اس وقت میں اپنی سماجی ذمہ داریوں کواداکرنے کی کوشش کریں گے۔وزیراعظم کے مشیرنے یومیہ مزدوروں میں نقدامداد کی تقسیم کیلئے شفاف طریقہ کاروضع کرنے کی ہدایت کی تاکہ یومیہ مزدوروں کوبلاکسی رکاﺅٹ امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے۔بزنس کمیونٹی نے ری فنڈز کے طریقہ کارمیں تیزی لانے کی درخواست کی تاکہ کیش سے متعلق مسائل پیش نہ آئے۔ وزیراعظم کے مشیرنے ایف بی آرکی چئیرپرسن کو ری فنڈز کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ بزنس کمیونٹی کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے، چئیرپرسن ایف بی آرنے بتایا کہ وہ اورانکی ٹیم اس ضمن میں بزنس کمیونٹی سے مل کراس عمل کوتیز کرنے میں مصروف عمل ہیں۔وزیراعظم کے مشیر نے بزنس کمیونٹی کویقین دلایا کہ مشکل وقت میں حکومت ان کے ساتھ پوری تعاون کرے گی ، انہوں نے اس امید کااظہارکیا کہ بحران کے بعد پاکستان کی برآمدی صنعت کا مستقبل روشن ہے۔








