شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ان کے افکار پر عمل کرنا ہے، ہمیں روح فکر اقبال کی روشنی میں اپنے آج اور کل کی تعمیر کرنا ہوگی یوم اقبال کے موقع پر وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا پیغام اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شاعر مشرق کو خراج عقیدت …
یوم اقبال کے موقع پر وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا پیغام

مزید خبریں
شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ان کے افکار پر عمل کرنا ہے، ہمیں روح فکر اقبال کی روشنی میں اپنے آج اور کل کی تعمیر کرنا ہوگی
یوم اقبال کے موقع پر وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا پیغام
اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ان کے افکار پر عمل کرنا ہے، علامہ اقبال نے اپنی تمام زندگی مسلمانوں کو جگانے اور ان میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے کے لئے وقف رکھی، ہمیں روح فکر اقبال کی روشنی میں اپنے آج اور کل کی تعمیر کرنا ہوگی۔ یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوان نسل کے لئے اقبال کا پیغام روشن راستے اور فکری تربیت کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اقبال کا شاہین بن کر سوچ اور ترقی کی معراج پانے کی جستجو کریں۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائداعظم اور علامہ اقبال کے تصور پاکستان کو تعبیر دینے کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔ انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا پیغام کسی ایک ملک یا قوم تک محدود نہیں رہا، ان کے فلسفہ حریت اور خودی سے پوری دنیا کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقات فیض پا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں معاشی ترقی کے ساتھ قوم کی کردار سازی اقبال کے افکار کی روشنی میں کرنی ہے۔








