یوم شہداءپولیس کے موقع پر شمعیں روشن کرنے کی تقریب ، سی سی پی او لاہور، سی ٹی او اور ڈی آئی جی آپریشنز نے شہداءپولیس کی یاد میں شمعیں روشن کیں

لاہور۔3 اگست(اے پی پی )لبرٹی گول چکر پر شہداءپولیس کی یاد میں شمعیں روشن کیں گئیں،تقریب میں سی سی پی او لاہوربی اے ناصر ، سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک،ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق احمد خان،اےس اےس پی آپریشنز، ایس پی ٹریفک سردار آصف خاں،ایس پی ٹریفک حماد رضا قرےشی ڈی ایس پی ٹریفک منیر احمد ہاشمی سمیت سینئر افسران، سول سوسائٹی اور تاجر یونینز کے نمائندوں سمیت ٹریفک …

لاہور۔3 اگست(اے پی پی )لبرٹی گول چکر پر شہداءپولیس کی یاد میں شمعیں روشن کیں گئیں،تقریب میں سی سی پی او لاہوربی اے ناصر ، سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک،ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق احمد خان،اےس اےس پی آپریشنز، ایس پی ٹریفک سردار آصف خاں،ایس پی ٹریفک حماد رضا قرےشی ڈی ایس پی ٹریفک منیر احمد ہاشمی سمیت سینئر افسران، سول سوسائٹی اور تاجر یونینز کے نمائندوں سمیت ٹریفک وارڈنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے کہاکہ عظیم قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی جنہوں نے اپنا آج ملک و ملت کے مستقبل پر قربان کردیا،پنجاب پولیس ایسے ہی شہداءکی امین ہے جن کی شہادت نے محکمے کی عزت اور وقار کو چار چاند لگا ئے۔ شہداءکی قربانیوں نے پوری فورس کا مورال اور عزم وحوصلہ مزید بلند کیا۔اس موقع پر کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی فورس کا حصہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سربلندی اور شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنی قربانیاں دیں۔ سٹی ٹریفک پولیس میں فرائض سرانجام دینے والا ہر اہلکار و افسر شہید سید احمد مبین کا سپاہی ہے، جو ملک وملت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔شہید مبین نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی قربانی دی اور ہم اپنے ہیروز کی خدمات اورقربانیوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے یاد رکھیں گے۔شہداءکسی بھی قوم و ملک کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ان کی جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتا۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جان کا نذرانہ دینے والے افسران و اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمارا ایک مضبوط رشتہ قائم ہے اور شہداءقوم و ملت کی سلامتی کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں۔