اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںو کشمیر شاخ کے زیر اہتمام یوم قرار داد حق خود ارادیت کے سلسلے میں اسلام آباد میں ایک سمینار منعقد کیاگیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس موقع پر مقررین نے 5 جنوری1949ءکو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان و بھارت کی طرف سے کشمیر بارے منظور کی گئی قرار داد کی اہمیت کو اجاگر …
یوم قرار داد حق خود ارادیت کے موقع پر حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام سیمینار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںو کشمیر شاخ کے زیر اہتمام یوم قرار داد حق خود ارادیت کے سلسلے میں اسلام آباد میں ایک سمینار منعقد کیاگیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس موقع پر مقررین نے 5 جنوری1949ءکو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان و بھارت کی طرف سے کشمیر بارے منظور کی گئی قرار داد کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ قرار داد کشمیریوں کی جد و جہد آزادی کوبنیاد فراہم کرتی ہے اور اس قرارداد میں کشمیر کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا ہے اور جموںوکشمیر سے فوجی انخلاءاور کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کیلئے موافق ماحول پیدا کرنے کیلئے فریق ممالک پر زوردیا گیا ہے ۔ مقررین نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ان قراردادوںکی روح کو پامال کر دیا ہے ۔بھارت نے تمام اخلاقی ، انسانی اور قانونی اقدار کو روندتے ہوئے پورے مقبوضہ علاقے کو ایک بدترین قید خانے میں تبدیل کردیا ہے اور حالیہ مہینوںمیں گولیوں اور پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال سے سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں کو بصار ت سے محروم کردیا ہے جبکہ ہزاروں کشمیریوں کو زخمی اور کالے قوانین کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مقررین نے مزید کہاکہ بھارت نے فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانے میں ناکامی ہوگئی ہے ۔







