لاہور ۔23مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب پیر کو لاہور میں منغقد ہوئی جس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شرکت کی۔وزیر اعظم نے سادہ مگر پروقار تقریب میں قومی پرچم کو سربلند کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔رواں سال حکومت پاکستان نے کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے پیش نظر 23 مارچ 2026 …
یوم پاکستان، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی لاہور میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
لاہور ۔23مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب پیر کو لاہور میں منغقد ہوئی جس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شرکت کی۔وزیر اعظم نے سادہ مگر پروقار تقریب میں قومی پرچم کو سربلند کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔رواں سال حکومت پاکستان نے کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے پیش نظر 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کی روایتی فوجی پریڈ اور تمام بڑی تقریبات منسوخ کرتے ہوئے پرچم کشائی کی تقریبات کو انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ تمام سرکاری محکموں کو بھی ہدایت کی گئی تھی کہ تقریبات محدود رکھی جائیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر دیئے جانے والے اعزازات عطا کرنے کی روایتی تقریب بھی مؤخر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جو اب 28 اپریل 2026 کو منعقد ہوگی ۔ وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کو بھی 23 مارچ کی تقریبات انتہائی سادگی سے منانے کی ہدایت کی ہے۔








