اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے یوم پاکستان کے حوالہ سے کہاے ہے کہ 23 مارچ عہدِ نو اور عزمِ استحکام کی علامت ہے،پاکستان کسی کمزور ارادے یا مصلحت کا نام نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ ، ایک طاقت اور ایک ذمہ داری ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر پیر 23 مارچ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ …
یوم پاکستان عہدِ نو اور عزمِ استحکام کی علامت ہے،وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور

مزید خبریں
اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے یوم پاکستان کے حوالہ سے کہاے ہے کہ 23 مارچ عہدِ نو اور عزمِ استحکام کی علامت ہے،پاکستان کسی کمزور ارادے یا مصلحت کا نام نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ ، ایک طاقت اور ایک ذمہ داری ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر پیر 23 مارچ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 23 مارچ وہ دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے تاریخ کا دھارا موڑنے کا فیصلہ کیا، جو محض ایک قرارداد نہیں تھی بلکہ ایک واضح اعلان تھا کہ ہم غلامی نہیں، آزادی اور خودمختاری کے ساتھ جینا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اسی جرت، بصیرت اور اسی سیاسی عزم کو پھر زندہ کرنا ہوگا، پاکستان کسی کمزور ارادے یا مصلحت کا نام نہیں یہ ایک نظریہ ہے، ایک طاقت ہے، ایک ذمہ داری ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں یہ طے کرنا ہوگا کہ یہ ملک صرف وجود میں رہنے کے لیے نہیں، بلکہ قیادت کرنے کے لیے بنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی، حقیقی جمہوریت، قومی یکجہتی اور غیر متزلزل خودمختاری ہی ہماری منزل ہے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج کے دن ہم یہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،پاکستان کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور پاکستان کے مستقبل کو کمزور کرنے والی ہر سوچ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،یہی 23 مارچ کا اصل پیغام ہے ،عزم، غیرت اور عمل۔ اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے قومی پرچم کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا۔








