یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے،پاکستان تمام مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے، سید علی گیلانی

سرینگر 23مارچ (کے ایم ایس)مقبوضہ کشمیر میں آج یوم پاکستان کے موقع پر سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام اور دیگر علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس موقع پر پاکستان کے تحفظ، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پاکستان کے قومی دنوں کے موقوں پر اور بھارت مخالف مظاہروں کے دوران پاکستانی پرچم لہرایا جانا مقبوضہ علاقے میں معمول بن چکا ہے۔دختران ملت نے …

سرینگر 23مارچ (کے ایم ایس)مقبوضہ کشمیر میں آج یوم پاکستان کے موقع پر سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام اور دیگر علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس موقع پر پاکستان کے تحفظ، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پاکستان کے قومی دنوں کے موقوں پر اور بھارت مخالف مظاہروں کے دوران پاکستانی پرچم لہرایا جانا مقبوضہ علاقے میں معمول بن چکا ہے۔دختران ملت نے یوم پاکستان پر آج سرینگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کی شرکا نے پاکستان کا قومی ترانہ گایا اور پاکستانی پرچم لہرایا۔ دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے باوجود مقبوضہ علاقے میں یوم پاکستان کا منایا جانا عالمی برادری کے لیے واضح پیغام ہے کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ جینا اور مرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply