اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے بدھ کو کراچی کمپنی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ پہلا سیمی فائنل مقابلہ الفیصل کلب اور فالکن کلب کی ٹیموں کے درمیان دوپہر ایک …
یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل بدھ کو کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے بدھ کو کراچی کمپنی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ پہلا سیمی فائنل مقابلہ الفیصل کلب اور فالکن کلب کی ٹیموں کے درمیان دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا، دوسرے سیمی فائنل میں مہران کلب کا مقابلہ نشتر کلب راولپنڈی سے دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل سہ پہر ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گا۔








