اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں خواتین نے بھی یوم یکجہتی کشمیر میں بھرپور حصہ لیا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ اس موقع پر پاک سیکرٹریٹ، ڈی چوک، وزیراعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ ہاﺅس سمیت شہر کے مختلف مقامات پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ریلیوں میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ انہوں …
یوم یکجہتی کشمیر میں خواتین کی بھر پور شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں خواتین نے بھی یوم یکجہتی کشمیر میں بھرپور حصہ لیا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ اس موقع پر پاک سیکرٹریٹ، ڈی چوک، وزیراعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ ہاﺅس سمیت شہر کے مختلف مقامات پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ریلیوں میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیری جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواتین نے اپنی کشمیری ماﺅں، بہنوں اور بیٹیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات بند ہونے چاہئیں اور خواتین کو علاج معالجہ کی مکمل سہولیات فراہم کی جانی چاہیں۔








