یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈی چوک پر ریلی، وزیر دفاع سمیت کابینہ کے اراکین، ارکان پارلیمنٹ، وکلائ، طلباءاور سرکاری ملازمین سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈی چوک پر ریلی میں وزیر دفاع سمیت کابینہ کے اراکین، ارکان پارلیمنٹ، وکلائ، طلباءاور سرکاری ملازمین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاءنے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی ہدایت …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈی چوک پر ریلی میں وزیر دفاع سمیت کابینہ کے اراکین، ارکان پارلیمنٹ، وکلائ، طلباءاور سرکاری ملازمین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاءنے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی ہدایت کی تھی۔ اس سلسلہ میں سب سے بڑی ریلی ڈی چوک سے شروع ہوکر پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابراعوان، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی، قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر، پارلیمانی سیکرٹریز شوذب کنول، جویریہ ظفر آہیر اور سابق صوبائی وزیر علیم خان سمیت ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں مختلف وزارتوں، اداروں اور محکموں کے ملازمین، سول سوسائٹی، سیاسی و مذہبی جماعتوں، وکلاءتنظیموں، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

مزید خبریں