یونان میں کم عمر پناہ گزینوں کا تحفظ بہتر بنایا جائے، یونیسیف

اقوام متحدہ ۔ 27 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ نے یونان کی حکومت سے وہاں مقیم کم عمر پناہ گزینوں کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بہبود اطفال کے عالمی ادارے یونیسیف کے مطابق موریا کی مہاجر بستی ایسے تنہا اور کم عمر پناہ گزینوں کے لیے بالکل مناسب نہیں، جو پہلے ہی تکلیف دہ حالات و واقعات کا سامنا کر چکے ہیں۔ یونان کے جزیرے …

اقوام متحدہ ۔ 27 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ نے یونان کی حکومت سے وہاں مقیم کم عمر پناہ گزینوں کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بہبود اطفال کے عالمی ادارے یونیسیف کے مطابق موریا کی مہاجر بستی ایسے تنہا اور کم عمر پناہ گزینوں کے لیے بالکل مناسب نہیں، جو پہلے ہی تکلیف دہ حالات و واقعات کا سامنا کر چکے ہیں۔ یونان کے جزیرے لیسبوس پر واقع موریا کیمپ میں ایک پندرہ سالہ افغانی لڑکے نے گزشتہ دنوں چاقو کے وار کرتے ہوئے اپنی ہی عمر کے ایک لڑکے کو قتل جبکہ کئی دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔ یونان میں مہاجرین کے اکثر مراکز میں گنجائش سے کہیں زیادہ افراد کو رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں