یونس خان کی شاندار سنچری، پاکستان نے کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 304 رنز بنا لئے

ابوظہبی ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) یونس خان، مصباح الحق اور اسد شفیق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 304 رنز بنا لئے، کپتان مصباح الحق 90 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا جبکہ …

ابوظہبی ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) یونس خان، مصباح الحق اور اسد شفیق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 304 رنز بنا لئے، کپتان مصباح الحق 90 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا جبکہ کالی آندھی کے ہاتھ صرف 4 وکٹیں آئیں، یونس خان، مصباح الحق اور اسد شفیق نے ڈٹ کر کالی آندھی کے باﺅلرز کی دھنائی کی، یونس نے شاندار سنچری جبکہ مصباح اور شفیق نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی، یونس خان نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور کیریئر کی 33 ویں سنچری بنائی، اس کے ساتھ ہی یونس خان زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے ساتویں بلے باز بن گئے ہیں

Leave a Reply