اقوام متحدہ ۔ 13 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے طبّی کنٹرول اور حیاتی انسانی تعاون فراہم کرنے کے لئے شام کے تمام فریقین کے بچوں تک بلا رکاوٹ اور غیرمشروط رسائی کی اجازت کی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیسیف کے ریجنیل ڈائریکٹر گیرٹ کیپلارے نے جاری کردہ بیان میں شام میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والے …
یونیسیف کا شامی فریقین سے بچوں تک غیر مشروط رسائی کی اپیل کا اعادہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 13 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے طبّی کنٹرول اور حیاتی انسانی تعاون فراہم کرنے کے لئے شام کے تمام فریقین کے بچوں تک بلا رکاوٹ اور غیرمشروط رسائی کی اجازت کی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیسیف کے ریجنیل ڈائریکٹر گیرٹ کیپلارے نے جاری کردہ بیان میں شام میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والے تشدد کے واقعات کی وجہ سے 20 بچوں کی ہلاکت اور بعض کے زخمی ہو نے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادلیب میں ہفتے کے آغاز میں ہونے والے تشدد کے واقعات کی وجہ سے 16 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہو گئے۔








