یونیسیف کا پاکستان میں چائلڈ لیبر سروے کے انعقاد کا منصوبہ

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے پاکستان کے تمام صوبوں میں مقامی حکومتوں کے تعاون سے بچوں سے مشقت کے تازہ ترین اعدادو شمار اکٹھے کرنے کے حوالے سے چائلڈ لیبر سروے کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے جسے 2020ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ یونیسیف کے ایک سینئر اہلکار نے جمعرات کو یہاں اے پی پی کو بتایا کہ بین …

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے پاکستان کے تمام صوبوں میں مقامی حکومتوں کے تعاون سے بچوں سے مشقت کے تازہ ترین اعدادو شمار اکٹھے کرنے کے حوالے سے چائلڈ لیبر سروے کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے جسے 2020ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ یونیسیف کے ایک سینئر اہلکار نے جمعرات کو یہاں اے پی پی کو بتایا کہ بین الاقوامی چائلڈ لیبر پروگرام کے تحت قالین بافی، کانچ کی چوڑیاں، گہرے سمندر میں ماہی گیری، چمڑے کے کارخانوں، گھریلو ملازمت، کوئلے کی کان کنی، ردی کے کام، ورکشاپس اور بھٹہ خشت کے مختلف شعبوں میں متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس سللہ میں چائلڈ لیبر سروے کے انعقاد کے لئے آئی ایل او نے 2018ء میں عملہ کو تربیت بھی فراہم کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزارت محنت نے مقامی سطح پر چائلڈ لیبر کے 5 پروگرام شروع کرے گی اور چائلڈ لیبر کے مقامی سطح پر خاتمہ کے لئے ضلعی حکومتوں کو درکار سہولیات کی فراہمی اور استعداد کار میں اضافے کے لئے آئی ایل او نے معاونت فراہم کی ہے۔ آئی آئی ایل او وزارت تعلیم کو بھی تعاون فراہم کرے گا تاکہ قومی تعلیمی پالیسی 2009ء کے مطابق جبری مشقت کا شکار بچوں کو رسمی اور غیر رسمی تعلیم کی فراہمی کے ذریعے بحالی کا مئوثر طریقہ کار اختیار کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔