اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملک کے 11 اضلاع کیلئے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، وائس کمیونیکیشن اور فائبر آپٹیکل کیبل کے13 ارب روپے سے زائد مالیت کے 9 میگا پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے ۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف …
یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ، 13 ارب روپے سے زائد مالیت کے 9 میگا پراجیکٹس منظور

مزید خبریں
اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملک کے 11 اضلاع کیلئے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، وائس کمیونیکیشن اور فائبر آپٹیکل کیبل کے13 ارب روپے سے زائد مالیت کے 9 میگا پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے ۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کے 11 اضلاع کیلئے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، وائس کمیونیکیشن اور فائبر آپٹیکل کیبل کے 9 میگا پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے دوران سیکریٹری آئی ٹی و چیئرمین بورڈ ضرار ہاشم خان نے کہا کہ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کی ہدایت پر شہری و دیہی ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے کے اقدامات میں تیزی لارہےہیں، ان منصوبوں کی مجموعی مالیت 13 ارب سے زائد ہے جس سے 55 لاکھ سے زائد افراد کو سہولیات فراہم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 11 اضلاع کے 178 ٹاونز و یونین کونسلز اور 753 گاؤں کے مکین ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی و پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل کنکٹیویٹی سے ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ ملے گا،یو ایس ایف منصوبوں سے اب تک دیہی علاقوں کے 3 کروڑ 94 لاکھ افراد کو کنکٹیویٹی سروسز تک رسائی حاصل ہوچکی۔
چیف ایگزیکٹیو یو ایس ایف چوہدری مدثر نوید نے کہا کہ سیالکوٹ، نارووال اور زیارت کوئٹہ کے اضلاع کیلئے 3 منصوبوں میں 1428 کلومیٹر آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی جائیگی،عمرکوٹ، گجرانوالہ، کوہاٹ، خضدار، مظفرگڑھ، مانسہرہ، منڈی بہاءالدین اضلاع کیلئے براڈ بینڈ سروسز کے 6 منصوبے ہیں۔ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمان، ممبر ٹیلی کام جہانزیب رحیم، محمد یوسف اور عائلہ ماجد نے شرکت کی۔








