اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر صارفین کو خصوصی پیکیج دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ جس میں 300 سے زائد اشیاءپر سبسڈی دی جائے گی۔ بدھ کو یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ کارپوریشن چیئرمین ذوالقرنین علی خان اور ایم ڈی عمر لودھی کی خصوصی کاوشوں سے عیدالاضحی کے موقع پر …
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا عیدالاضحی پر صارفین کو خصوصی پیکیج، 300 سے زائد اشیاءپر سبسڈی کا اعلان
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر صارفین کو خصوصی پیکیج دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ جس میں 300 سے زائد اشیاءپر سبسڈی دی جائے گی۔ بدھ کو یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ کارپوریشن چیئرمین ذوالقرنین علی خان اور ایم ڈی عمر لودھی کی خصوصی کاوشوں سے عیدالاضحی کے موقع پر صارفین کی سہولت کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت مارکیٹ ریٹس سے سستی اور معیاری اشیاءصارفین کو فراہم کی جائیں گی۔









