ماسکو۔20اکتوبر (اے پی پی):روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنی کوششوں میں ’مخلص‘ ہے اور روس یوکرین امن مذاکرات کے لیے ایک اہم مقام ہو گا۔ عرب نیوز کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب کے بعد پریس کانفرنس میں عرب نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ولادیمیر یپوٹن نے کہا کہ سعودی عرب کی میزبانی میں اگر …
یوکرین امن مذاکرات کے لیے سعودی عرب ایک مخلص اور قابل قبول مقام ہے، صدر پیوٹن

مزید خبریں
ماسکو۔20اکتوبر (اے پی پی):روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنی کوششوں میں ’مخلص‘ ہے اور روس یوکرین امن مذاکرات کے لیے ایک اہم مقام ہو گا۔
عرب نیوز کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب کے بعد پریس کانفرنس میں عرب نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ولادیمیر یپوٹن نے کہا کہ سعودی عرب کی میزبانی میں اگر امن کانفرنس منعقد ہوتی ہے تو وہ اس میں شرکت کے لیے تیار ہیں تاہم انہوں نے ساتھ ہی واضح کیا کہ بات چیت کا موضوع مقام سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب میں اس طرح کا اہتمام کیا جائے اور یہ مقام قبول ہو تو یہ ہمارے لیے بھی قابل قبول ہوگا،تاہم بات چیت کا موضوع سابقہ مذاکرات پر مبنی ہوگا بالخصوص اُس معاہدے کے مسودے پر جو ابتدائی طور پر 2022 میں استنبول میں ہوا تھا جس کے متعلق روسی صدر کا کہنا تھا کہ بعد میں یوکرین اس مسودے سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن کے حصول کے لیے ہم مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کو تیار ہیں تاہم اس دستاویز کی بنیاد پر ہوں جو کئی ماہ لگانے کے بعد ایک مفصل بات چیت کے لیے تیار کیا گیا تھا اور اس کی ابتدا بھی یوکرین کی طرف سے ہی ہوئی تھی۔ولادیمر پیوٹن نے واضح کیا کہ مذاکرات روس نے نہیں بلکہ یوکرین نے روک دیے تھے۔








