واشنگٹن ۔11فروری (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ یوکرین ایک دن روس کا حصہ ہو گا۔ تاس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکر ین کسی بھی وقت روس کا حصہ بن سکتا ہے ۔ فاکس نیوز کے مطابق امریکی صدر نے اس امکان کو بھی رد نہیں کیا کہ وہ امریکی حکومت کی جانب سے یوکرین میں لگائی گئی رقم واپس لینا چاہیں گے۔ انہوں …
یوکرین ایک دن روس کا حصہ ہو گا، امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔11فروری (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ یوکرین ایک دن روس کا حصہ ہو گا۔ تاس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکر ین کسی بھی وقت روس کا حصہ بن سکتا ہے ۔ فاکس نیوز کے مطابق امریکی صدر نے اس امکان کو بھی رد نہیں کیا کہ وہ امریکی حکومت کی جانب سے یوکرین میں لگائی گئی رقم واپس لینا چاہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ وہ یوکرین پرلگائے گئے پیسے اس لئے واپس لینا چاہیں گے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ہمارا پیسہ محفوظ ہو، ہم یوکرین پر سینکڑوں بلین ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس حوالے سے یوکرین کو خبردار کر چکے ہیں کہ امریکا اسے مزید رقم نہیں دے گا ۔








