واشنگٹن ۔22نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے مجوزہ امریکی منصوبے کو اگلے جمعرات27 نومبر سے قبل منظور کرنا ہو گا ۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے اسے یوکرین کے لیے جنگ روکنے کا صحیح وقت قرار دے دیا۔ انہوں نے "فاکس نیوز ریڈیو" کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ اگر جنگی کارروائیاں جاری …
یوکرین کو 27 نومبر تک امن منصوبہ قبول کرنا ہو گا
واشنگٹن ۔22نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے مجوزہ امریکی منصوبے کو اگلے جمعرات27 نومبر سے قبل منظور کرنا ہو گا ۔
العربیہ کے مطابق انہوں نے اسے یوکرین کے لیے جنگ روکنے کا صحیح وقت قرار دے دیا۔
انہوں نے "فاکس نیوز ریڈیو” کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ اگر جنگی کارروائیاں جاری رہیں تو یوکرین لازمی طور پر ڈونباس کے باقی ماندہ حصوں کو کھو دے گا۔ معاہدے پر پہنچنے کے لیے مجوزہ تاریخ مناسب ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن مزید جنگوں کے خواہاں نہیں ہیں۔









