یوکرین کے مغربی شہر ترنوپل پر روسی ڈرون اور میزائل حملے میں 16 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

کیف۔19نومبر (اے پی پی):یوکرین کے مغربی شہر ترنوپل پر روسی ڈرون اور میزائل حملے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔ بی بی سی کے مطابق ان حملو ں میں فلیٹوں کے دو بلاکس کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ یوکرین جنگ کے دوران اب تک کسی ایک روسی حملے میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہے۔ رپور ٹ میں یوکرینی پولیس …

کیف۔19نومبر (اے پی پی):یوکرین کے مغربی شہر ترنوپل پر روسی ڈرون اور میزائل حملے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔ بی بی سی کے مطابق ان حملو ں میں فلیٹوں کے دو بلاکس کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ یوکرین جنگ کے دوران اب تک کسی ایک روسی حملے میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہے۔ رپور ٹ میں یوکرینی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ روسی حملے میں 64 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 14 بچے بھی شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق روسی حملوں میں مزید دو دیگر مغربی علاقوں ایوانو فرانکیوسک اور لویف کو نشانہ بنایا گیا ۔

آن لائن پوسٹ کی گئی تصاویر میں روسی حملوں کے بعد عمارتوں اور کاروں میں آگ لگی دکھائی دے رہی ہے۔یوکرین کی وزارت توانائی نے کہا کہ روسی حملوں کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے 470 سے زیادہ ڈرون اور 47 میزائل داغے ہیں، جس سے یوکرین میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنوپل میں لوگ ملبے کے نیچے پھنسے ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مغربی یوکرین میں توانائی کی سہولیات، ٹرانسپورٹ اور سول انفراسٹرکچر کو کہیں اور نقصان پہنچا۔ ایوانو فرانکیوسک اور لویف میں روسی حملوں میں بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ روسی حملے یوکرین کی طرف سے روس کے خلاف امریکی ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے Atacms میزائل سے اہداف کو نشانہ بنائے جانے کے ایک دن بعد کئے گئے ہیں۔