اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) یوکرین کے وزیر اعظم ولادی میر گریوسمین نے پاکستانی اپنے ہم منصب شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمی کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبار کباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین پاکستان کے ساتھ تعمیری تعاون میں تسلسل کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انکے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر گریوسمین نے کہا ہے …
یوکرین کے وزیر اعظم ولادی میر گریوسمین کی شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمی کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) یوکرین کے وزیر اعظم ولادی میر گریوسمین نے پاکستانی اپنے ہم منصب شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمی کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبار کباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین پاکستان کے ساتھ تعمیری تعاون میں تسلسل کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انکے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر گریوسمین نے کہا ہے کہ یوکرین کی حکومت پاکستان کے ساتھ تعمیری تعاون جاری رکھنے کو اہمیت دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی صلاحیت موجود ہے جو دونوں ملکوں اور انکے عوام کے مفاد میں ہے۔درایں اثناءیوکرین کے وزیر خارجہ پاولو کلیمکن نے بھی پاکستانی اپنے ہم منصب خواجہ آصف کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ دونوں ملکوں کے موجودہ دوستانہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔








