یو این اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے، وزیراعظم نے پاکستان کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے، لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات اور چیئرمین سی پیک اتھاٹی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ یو این اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے، وزیراعظم نے پاکستان کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے ۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کسی بھی مہم جوئی کی صورت …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات اور چیئرمین سی پیک اتھاٹی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ یو این اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے، وزیراعظم نے پاکستان کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے ۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کسی بھی مہم جوئی کی صورت بھارت کوسنگین نتائج کاانتباہ کیا،وزیراعظم کی تقریر میں سراہنے کیلئے بہت کچھ تھا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہاکہ وزیراعظم نے عوام کوغربت سے نکالنے کاعہدکیا،کشمیر،فلسطین اورعلاقائی امن پردوٹوک مؤقف پیش کیا،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے بہترین خطاب پرہرپاکستانی کوفخرہے۔