یو این ایچ سی آر کا موثر ڈیجیٹل مواصلات کو مستحکم کرنے کے لئے ملک بھر میں 3 ہزار رضاکاروں اور کمیونٹی کے متحرک کارکنوں کو عوام تک رسائی کے لئے موبائل کارڈ دینے کا اعلان

اسلام آباد ۔ 04اپریل(اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر نے کورونا وائرس سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے افغان مہاجرین تک اپنی رسائی تیز کردی ہے۔اس مشکل وقت میں معاشرے میں بڑے پیمانے پر اجتماعی تقریب کا اہتمام کرنا نہ صرف خطرہ ہے بلکہ اجازت بھی نہیں ہے۔ اس وباء پر قابو پانے میں مدد کے لئے ، یو این ایچ سی …

اسلام آباد ۔ 04اپریل(اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر نے کورونا وائرس سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے افغان مہاجرین تک اپنی رسائی تیز کردی ہے۔اس مشکل وقت میں معاشرے میں بڑے پیمانے پر اجتماعی تقریب کا اہتمام کرنا نہ صرف خطرہ ہے بلکہ اجازت بھی نہیں ہے۔ اس وباء پر قابو پانے میں مدد کے لئے ، یو این ایچ سی آر نے موثر ڈیجیٹل مواصلات کو مستحکم کرنے کے لئے ملک بھر میں 3 ہزار رضاکاروں اور کمیونٹی کے متحرک کارکنوں کو عوام تک رسائی کے لئے موبائل کارڈ دینے کا اعلان کیا۔ہفتہ کو یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے کہا کہ عوام تک رسائی کے لیے رضاکار اور کمیونٹی متحرک افغان مہاجرین جو اپنی برادریوں میں کرونا کے حوالے سے معلومات پھیلانے میں مدد کریں گے ۔ وہ مقامی افراداور خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ بھی اس حوالے سے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یو این ایچ سی آر پاکستان میں تقریبا 2 ہزار 200 سو رضاکاروں اور 800 کے قریب کمیونٹی کے متحرک افراد ہیں۔ آؤٹ ریچ رضاکار برادری کے منتظمین کے ساتھ ساتھ عمائدین اور شوریٰ سبھی یو این ایچ سی آر کے کمیونٹی پر مبنی ایک خاندان ایک لازمی جزو ہیں جو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مہاجرین ان کی زندگیوں کو اس وباء سے لاحق خطرات سے آگاہ کریں گے۔پا کستان میں یو این ایچ سی آر کے نائب نمائندے ، مسٹر آئین ہال نے کہا ، "پاکستان میں آؤٹ ریچ رضاکاروں کا کردار خاص طور پر اس بات کو یقینی بنانے میں اہم ہے کہ کورونا 19 سے متعلق سرکاری معلومات کو موثر انداز میں ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے پھیلائیں۔” انہوں نے کہا کہ یہ ایک وقت میں موبائل ٹاپ اپ ہے جو فی رضا کار شخص کو 1 ہزار روپے دیا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی حکومت پاکستان کی کورونا کی روک تھام کے منصوبوں کی حمایت کرتی ہے ، جس میں مہاجرین بھی شامل ہیں۔ وزارت سیفران اور کمشنریٹ آف افغان مہاجرین کے ساتھ ، غیر سرکاری تنظیموں کے شراکت داران کویوڈ 19 کی روک تھام اور ردعمل پر مہاجرین کے تمام دیہاتوں میں معاشرتی سطح پر اور صحت کی سہولیات میں بھی صحت ، تعلیم کی حمایت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں