یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے انڈرگریجویٹ داخلوں برائے فال 2026 کے لیے منعقدہ ای کیٹ فیز-II کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
یو ای ٹی لاہور نے ای کیٹ 2026 (فیز-II) کے نتائج کا اعلان کر دیا،داخلوں کا شیڈول جاری

مزید خبریں
لاہور۔1جولائی (اے پی پی):یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے انڈرگریجویٹ داخلوں برائے فال 2026 کے لیے منعقدہ ای کیٹ فیز-II کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امیدوار اپنے نتائج ای کیٹ کے آفیشل پورٹل سے حاصل کر سکتے ہیں۔ جاری کردہ نتائج کے مطابق فرحین فاطمہ زیدی نے 400 میں سے 360 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ محمد حسن نے 356 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد ابراہیم، وجیہہ عامر اور عمر عاصم نے 352 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ترجمان یو ای ٹی لاہور کے مطابق ای کیٹ (فیز-II) میں 24 ہزار 288 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ یہ امتحان جدید کمپیوٹر بیسڈ سسٹم کے تحت پنجاب بھر میں قائم مختلف امتحانی مراکز پر کامیابی سے منعقد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (تمغ امتیاز) نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب امیدوار پاکستان کے انجینئرنگ شعبے کا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی ترقی اور تکنیکی جدت میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے تمام کامیاب امیدواروں کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داخلہ میرٹ اور شیڈول سے متعلق تمام معلومات یو ای ٹی لاہور کی ویب سائٹ اور داخلہ پورٹل پر جاری کر دی گئی ہیں۔ داخلوں کیلئے آن لائن فارم پر کرنے اور جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جولائی ہے۔








