دبئی۔4مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث جاری اے ٹی پی چیلنجر ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا گیا ۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران فضا میں ڈرون کو ناکارہ بنائے جانے کے بعد گرنے والے ملبے سے کھیل کے مقام سے محض 15 کلومیٹر دور آئل فیلڈ میں آگ لگ گئی جس …
یو اے ای میں ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ ، قطر میں ورلڈ اینڈرینس چیمپئن شپ ملتوی

مزید خبریں
دبئی۔4مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث جاری اے ٹی پی چیلنجر ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا گیا ۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران فضا میں ڈرون کو ناکارہ بنائے جانے کے بعد گرنے والے ملبے سے کھیل کے مقام سے محض 15 کلومیٹر دور آئل فیلڈ میں آگ لگ گئی جس کے بعد کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اے ٹی پی حکام کے مطابق کھلاڑیوں کو مکمل مدد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی محفوظ واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ آئندہ ہفتے فجیرہ میں ہونے والا دوسرا چیلنجر ایونٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب قطر میں مارچ کے آخر میں ہونے والی موٹر سپورٹس ورلڈ اینڈیورینس چیمپئن شپ کا افتتاحی رائونڈ قطر 1812 کلومیٹر کو بھی خطے میں کشیدگی کی صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے کلب میچز، ابوظہبی میں باسکٹ بال ٹورنامنٹ اور پاکستان شاہینز کے خلاف انگلینڈ لائنز کی کرکٹ سیریز بھی منسوخ کی جا چکی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق ہفتے سے اب تک ملک کو 800 سے زائد ڈرونز اور 200 میزائلوں سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ یہ کشیدگی تہران پر حملے کے بعد ایران اور اس کے پڑوسی ممالک کے درمیان شروع ہونے والی فضائی اور میزائل کارروائیوں کا نتیجہ ہے جس نے خطے میں بین الاقوامی کھیلوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔








