ابوظہبی۔12نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری عمر عبید الاحسان الشامسی نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات میں نوتعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان کی اسناد کی کاپی حاصل کی۔ ایمریٹس نیوز ایجنسی کے مطابق الشامسی نے نئے سفیر کیلئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں کامیابی کے حوالے سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا جبکہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں …
یو اے ای کے انڈر سیکرٹری نے نوتعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان کی اسناد کی کاپی حاصل کر لی

مزید خبریں
ابوظہبی۔12نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری عمر عبید الاحسان الشامسی نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات میں نوتعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان کی اسناد کی کاپی حاصل کی۔ ایمریٹس نیوز ایجنسی کے مطابق الشامسی نے نئے سفیر کیلئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں کامیابی کے حوالے سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا جبکہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
نئے تعینات ہونے والے پاکستانی سفیر نے شیخ محمد بن زید النہیان کی وژنری پالیسی کے تحت متحدہ عرب امارات کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر حاصل ہونے والے اہم اور باوقار مقام کی تعریف کی۔ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دیرینہ تعلقات ہیں جبکہ دونوں فریق مشترکہ مفادات کی تکمیل اور عوام کیلئے پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے سلسلے میں اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔








