یو اے ای کے صدر کا دورہ روس، برکس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے

ماسکو ۔21اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے، وہ 22سے 24 اکتوبر تک روسی شہر قازان میں برکس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اردو نیوز کے مطابق ماسکو پہنچنے پر اماراتی صدر کے خیرمقدم کےلیے باضابطہ تقریب منعقد ہوئی، امارات اور روسی فیڈریشن کے ترانے بجائے گئے اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ امارات …

ماسکو ۔21اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے، وہ 22سے 24 اکتوبر تک روسی شہر قازان میں برکس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اردو نیوز کے مطابق ماسکو پہنچنے پر اماراتی صدر کے خیرمقدم کےلیے باضابطہ تقریب منعقد ہوئی، امارات اور روسی فیڈریشن کے ترانے بجائے گئے اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان، وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔دورے کے دوران وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کو مضبوط بنانے کے طریقوں بالخصوص معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت دیگر شعبوں پر بات چیت ہو گی۔

مزید خبریں