یو بی ایل کو 6ہزار 112 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) کیلینڈر سال کے ابتدائی چھ ماہ میں یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کو 6 ہزار 112 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔ بینک کی طرف سے سٹاک مارکیٹ میں جمع اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکر جون 2018ءتک یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کو 6 ہزار 112 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گذشتہ سال کے اسی …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) کیلینڈر سال کے ابتدائی چھ ماہ میں یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کو 6 ہزار 112 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔ بینک کی طرف سے سٹاک مارکیٹ میں جمع اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکر جون 2018ءتک یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کو 6 ہزار 112 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے۔ گذشتہ کیلینڈر سال کی اسی مدت میں یو بی ایل کو 13 ہزار 291 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق کیلینڈر سال کے ابتدائی چھ ماہ میں بینک کے بعداز ٹیکس منافع میں 53 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی، سال کے ابتدائی چھ ماہ میں یو بی ایل کو 10 ہزار 822 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا ۔ گذشتہ سال کے اسی عرصہ میں بینک کو 23 ہزار 188 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 5.06 روپے ریکارڈ کی گئی۔