بنگلور ۔ 27 فروری (اے پی پی) میکسویل کی طوفانی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کر دیا، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، جواب میں کینگروز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 3 وکٹوں کے …
میکسویل کی طوفانی سنچری، آسٹریلیا نے بھارت کو آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کر دیا
بنگلور ۔ 27 فروری (اے پی پی) میکسویل کی طوفانی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کر دیا، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، جواب میں کینگروز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، میکسویل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے 55 گیندوں پر 9 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ کر ٹیم کو فتح دلائی، کوہلی کی 72 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں، میکسویل میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔









