اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) سیکرٹری اطلاعات صبا محسن رضا نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اسلام کے درست تصور کو اجاگر کرنے اور اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے میڈیا حکمت عملی وضع کرنے کیلئے کاوشوں کو سراہا۔ اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) وزرائے اطلاعات کے 11ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات …
یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے،او آئی سی کے رکن ممالک کا ایک مستقل میڈیا ایڈوائزری بورڈ ہونا چاہیئے،سیکرٹری اطلاعات صبا محسن رضا کا او آئی سی وزرائے اطلاعات کے 11ویں سیشن سے خطاب
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) سیکرٹری اطلاعات صبا محسن رضا نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اسلام کے درست تصور کو اجاگر کرنے اور اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے میڈیا حکمت عملی وضع کرنے کیلئے کاوشوں کو سراہا۔ اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) وزرائے اطلاعات کے 11ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات صبا محسن رضا نے کہا کہ اسلامک کانفرنس آف انفارمیشن منسٹرز (آئی سی آئی ایم) او آئی سی کے رکن ممالک کا ایک مستقل میڈیا ایڈوائزری بورڈ ہونا چاہیئے، جن کا رابطہ باقاعدگی سے رہنا چاہیے تاکہ جنرل سیکرٹریٹ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو مناسب تجاویز فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے سانحہ پشاور دسمبر 2014ءکے بعد او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں اور حملوں سے نمٹنے کیلئے میڈیا کا کردار ضروری ہے کیونکہ یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ سیکرٹری اطلاعات صبا محسن رضا نے جنرل سیکرٹریٹ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی توجہ جموں و کشمیر میں مظلوم شہریوں پر بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو ان کے مذہبی رسومات کی ادائیگی سے بھی روکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے شہریوں کو استصواب رائے کا حق دلوانے کیلئے کوشاں ہیں۔








