یہ وقت الزامات نہیں، کام کرنے کا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے مشیر برائے سندر پار پاکستانیز زلفی بخاری کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے مشیر برائے سندر پار پاکستانیز زلفی بخاری کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔ وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز کے مطابق عدالت نے تفتان سے آئے ہوئے پاکستانی زائرین کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے کہا کہ 23 مارچ کو آرٹیکل …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے مشیر برائے سندر پار پاکستانیز زلفی بخاری کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔ وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز کے مطابق عدالت نے تفتان سے آئے ہوئے پاکستانی زائرین کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے کہا کہ 23 مارچ کو آرٹیکل 245 لگ چکا ہے لہٰذا عدالت کے پاس آرٹیکل 199 لگانے کا اختیار نہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آرٹیکل 245 کے لاگو ہونے کے بعد عدالت کے پاس آرٹیکل 199 کے تحت جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار نہیں اور یہ وقت الزامات کا نہیں بلکہ کام کرنے کا ہے۔