اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ پر منتقل ہونے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے پنجاب حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت سائنس اس ضمن میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پر بھی یہ ذمہ داری ہے کہ گرین …
پنجاب حکومت کا الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ پر منتقل ہونے کا فیصلہ قابل تحسین ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ پر منتقل ہونے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے پنجاب حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت سائنس اس ضمن میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پر بھی یہ ذمہ داری ہے کہ گرین ٹرانسپورٹ کی طرف پیش قدمی کرے ، یہ ہمارے مستقبل کیلئے اہم پیش رفت ہو گی۔








