اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):11 تا 12 نومبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، مالدیپ، ملائشیا، فلپائن، سربیا، نیپال، لائبیریا اور سعودی عرب کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔پیرکو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اردن سے نائب وزیراعظم توفیق کریشان کی قیادت میں وفد اسلام آباد پہنچا۔ وفد میں اردن کے …
11 تا 12 نومبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے وفود اسلام آباد پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):11 تا 12 نومبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، مالدیپ، ملائشیا، فلپائن، سربیا، نیپال، لائبیریا اور سعودی عرب کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔پیرکو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اردن سے نائب وزیراعظم توفیق کریشان کی قیادت میں وفد اسلام آباد پہنچا۔ وفد میں اردن کے ایوانِ بالا کے رکن رکان حمادے الفواز اور دیگر عملہ شامل ہے۔ سینیٹ آف پاکستان کے اعلیٰ حکام نے اردنی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔آذربائیجان سے ڈپٹی سپیکر ملی مجلس آذربائیجان علی احمدیوف کی سربراہی میں پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچا۔
ازبکستان سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مجلسِ اعلیٰ ازبکستان صودق سیفووف جبکہ کیمرون سے رکنِ پارلیمان کماسے سائمن پوو کی سربراہی میں وفود نے اسلام آباد آمد کی۔گوئٹے مالا کے سابق صدر جمی مورالیس، کینیا کے ڈپٹی سپیکر فراح مالم محمداور فلسطین کی قومی کونسل کے سپیکر روحی احمد محمد فتوح نے بھی اپنے اپنے وفود کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔سعودی عرب سے نائب چیئرمین شوریٰ کونسل عبداللہ بن عدم فلاتعہ کی قیادت میں وفد اسلام آباد پہنچا۔ وفد میں ڈاکٹر عثمان ہاکامانی، عبداللہ اطلاس اور ڈاکٹر معین المدنی شامل ہیں۔ سینیٹر ندیم احمد بھٹو اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر افسران نے سعودی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
مراکش سے سپیکر ہاؤس آف کونسلرز محمد ولد الرشید، روانڈا سے صدر سینیٹ فرانکیوس ژیویر، مالدیپ سے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ، ملائشیا سے ایوانِ بالا کے نائب صدر نور جزلان بن محمد اور فلپائن کے اعلیٰ حکام و معاون عملے کے وفود بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔الجیریا سے رکنِ پارلیمنٹ سعد اروس کی قیادت میں وفد، بارباڈوس سے سپیکر آرتھر یوجین ہولڈراورسربیا سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ایڈن ڈرلیک کی سربراہی میں پارلیمانی وفود بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔اسی طرح تاجکستان کی ایوانِ نمائندگان کے نائب سپیکر عزیز گیوزودا اور بین الاقوامی تنظیم جی سی پی آر گلوبل کے افسر ڈاکٹر نورال عالم مظمدر بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
نیپال کی ایوانِ نمائندگان کے سیکرٹری ہرکا راج رائے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔لائبیریا کی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر ہز ایکسی لینسی رچرڈ نیگبے کون اور لائبیریا کی ایوانِ نمائندگان کی ہائیڈروکاربن کمیٹی کے چیئرمین اور امن و مفاہمت کمیٹی کے رکن مسٹر سیم پی جاللہ بھی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ایئرپورٹ پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر افسران، سینئر ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول اور متعلقہ حکام نے تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
بین الپارلیمانی سپیکر کانفرنس میں مختلف وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔یہ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی دور اندیش قیادت، مؤثر سفارتی وژن اور بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کے فروغ کی کاوشوں کا مظہر ہے۔کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء تک اسلام آباد میں جاری رہے گی جس میں دنیا کے مختلف خطوں سے آئے ہوئے پارلیمانی رہنما، ارکان اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔
یہ کانفرنس عالمی امن، باہمی تعاون، پارلیمانی سفارتکاری، جمہوری اقدار اور مکالمے کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی اور مختلف ممالک کے پارلیمانی اداروں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔








