14 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ پیٹرنز کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا

لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام14 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2025 پیٹرنز کپ کا فائنل اتوار کو ڈائمنڈ پینٹس اور ٹیم ایف جی /آسیان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دو سیمی فائنلز کھیلے گئے جن کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر، سیکرٹری میجر …

لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام14 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2025 پیٹرنز کپ کا فائنل اتوار کو ڈائمنڈ پینٹس اور ٹیم ایف جی /آسیان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دو سیمی فائنلز کھیلے گئے جن کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر، سیکرٹری میجر امجد غفور، ممبرز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے سیمی فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس نے بی این پولو کو 6-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے تین، راجہ تیمور ندیم نے دو اور میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا۔ بی این پولو کی طرف سے چاروں گول حمزہ مواز خان نے سکور کیے۔ دوسرے سیمی فائنل میں ایف جی /آسیان نے ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم کو 8-4 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایف جی /آسیان کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے چار،ہاشم اسد نے دو اور امین رحمان اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے صوفی ہارون، سید تراب محمد رضوی اور اگناسیو نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اس طرح اتوار کو مین فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ ٹیم ایف /آسیان سے ہوگا جبکہ تیسری چوتھی پوزیشن کا میچ ماسٹر پینٹس بلیک اور بی این پولو کے درمیان ہوگا۔