اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 14 ویں کیلیگن تھرو بال چیمپئن شپ 8 نومبر سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سکولوں، …
14 ویں کیلیگن تھرو بال چیمپئن شپ 8 نومبر سے کراچی میں شروع ہو گی
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 14 ویں کیلیگن تھرو بال چیمپئن شپ 8 نومبر سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز کے بوائز اور گرلز کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے تعلیمی اداروں کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن 31 اکتوبر تک واٹس ایپ نمبر 03213077577 پر کروا سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ 11 نومبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔









